صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بینکنگ محتسب محمد کامران شہزاد کی ملاقات

صدر کابینکنگ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کے سدباب کیلئے احتیاطی تدابیر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بینکنگ محتسب محمد کامران شہزاد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے بینک صارفین کو مالی نقصان سے بچانے کیلئے بینکنگ محتسب کے کردار کو سراہا۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ شکایت کنندگان کے اطمینان کیلئے بینکنگ محتسب کے احکامات پر بروقت عملدر آمدانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر مملکت نے ادارے کی سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی بشمول ای کمپلینٹس کے استعمال پر زور دیا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے ادارے کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہمات کا آغاز کیا جائے کیونکہ یہ خدمات بلامعاوضہ ہیں اور اس میں وکیل کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے بینکنگ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کے سدباب کیلئے احتیاطی تدابیر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔

بینکنگ محتسب نے بتایا کہ 2019ئ میں اب تک تقریباً 14 ہزار شکایات موصول ہوئیں، جو پچھلے سال سے 32 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شکایت دہندگان کو 32 کروڑ کا ریلیف دیا گیا اور یہ خدمات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔ بینکنگ محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کو درپیش مسائل سے بھی ا?گاہ کیا اور ان سے نمٹنے کیلئے قانونی ترامیم کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں