چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کی منظوری دے دی

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں سید یوسف رضا گیلانی، سید نیئر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، چوہدری یٰسین، سید مہدی شاہ، نجم الدین خان اور سینیٹر صابر بلوچ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ 27دسمبر کو برسی کی مرکزی تقریب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت واقع لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگی۔ پورے ملک سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیدار، کارکن اور ہمدرد شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں