تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے ، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی سے محروم رہا،

ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز اور بلا تعطل جاری رہے گا وزیراعظم عمران خان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادی جماعتوں کے ممبران پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے ، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی سے محروم رہا، ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز اور بلا تعطل جاری رہے گا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادی جماعتوں کے ممبران پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

وفد میں متحدہ قومی موومنٹ کے کشور زہرہ، کنور نوید جمیل، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین خان، حمیدالظفر، اور محمد راشد خلجی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے ڈاکٹر فہمیدہ مرذا، غوث بخش مہر، ارباب غلام رحیم، مرتضی جتوئی، ایاز پلیجو، صفدر عباسی، ذوالفقار مرزا اور علی گوہر مہر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب خان، علی حیدر زیدی، محمد میاں سومرو، نعیم الحق، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، محمد اسلم ابڑو، خرم شیر زمان، امیر بخش بھٹو، جئے پرکاش اکرانی، اشرف قریشی، علی جونیجو اور حسنین مرزا موجود تھے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے امور پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ شرکاء نے وزیراعظم کو سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے ضمن میں درپیش مشکلات پر آگاہ کیا۔اجلاس میں شرکاء نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ صوبہ سندھ کو گیس کی مد میں رائلٹی رقوم کی ادائیگیوں کا استعمال ان علاقوں میں ممکن بنایا جا ئے جن کا حق ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں میں سندھ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے فوکل پرسنز لگانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں