افسوس کی بات ہے پرچی والے حادثاتی سیاستدان نے سندھ کے اندر کتوں کے کاٹنے کیوجہ سے اموات کا ذکر تک نہیں کیا،مراد سعید

فرزند زرداری نے تھر میں ہر سال بھوک کیوجہ سے مرنے والے سینکڑوں بچوں کی بات تک نہیں کی، وفاقی وزیر مواصلات کا بلاول کو جواب

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:04

افسوس کی بات ہے پرچی والے حادثاتی سیاستدان نے سندھ کے اندر کتوں کے کاٹنے کیوجہ سے اموات کا ذکر تک نہیں کیا،مراد سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی تقریر کا تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پرچی والے حادثاتی سیاستدان نے سندھ کے اندر کتوں کے کاٹنے کیوجہ سے اموات کا ذکر تک نہیں کیا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ فرزند زرداری نے تھر میں ہر سال بھوک کیوجہ سے مرنے والے سینکڑوں بچوں کی بات تک نہیں کی۔

مراد سعید نے کہاکہ جانشین زرداری کراچی کے بارشوں میں مرنے والے اموات پر ایک دفعہ پھر خاموش رہے، فرزند زرداری نے کراچی کے اموات اور ڈوبنے کے منظر پر صرف یہ انکشاف کیا کہ بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے اور زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔مراد سعید نے کہاکہ جانشین زرداری اپنے وزیر اعلی کے حلقے میں ایمبولینس تک نہ ہونے پر بھی خاموش رہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ فرزند زرداری جانتے ہیں کہ سندھ کی ترقی پر لگنے والا پیسہ انکے فیک اکاونٹ اور خرچوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جانشین زرداری نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ایان علی اور اسکے ٹکٹ کے پیسے ایک ہی اکاونٹ سے کیسے ادا ہوتے رہے۔انہوںنے کہاکہ اب خان آیا ہے تو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی، عمران خان نے پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکال کر عالم اسلام کی رہنمائی دلوائی ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے انکے ابو اور چچا نواز کے لئے ہوئے قرضوں پر سود کی مد میں 10 ارب ڈالر واپس کئے ہیں، عمران خان نے ایک سال میں انکی کرپشن کی وجہ سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کو درست سمت دی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایک سال میں پاکستان کو کاروبار کی آسانی میں 28 درجے ترقی دلوائی ہے، عمران خان کیوجہ سے ملک میں سرمایہ کاری آنے لگی ہے، فرزند زرداری کو سیاسی بقا کیلے مولوی کے کنٹینر تک آنا پڑا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں