ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا ریکارڈ اضافہ

بڑے منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے گئے،رپورٹ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:57

ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا ریکارڈ اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ کیا ، بڑے منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 62 فیصد ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیااس سلسلے میں وزارت مواصلات نی15 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا، وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ادارے میں احتساب کا عمل جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے ، کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا ۔وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت کی ، ادارے نے قومی خزانے پرانحصار کی بجائیاپنے بزنس پروگرام کاآغاز کر دیا ، پاکستان کیسب سیبڑے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ منصوبے کیآغازکااعلان کیا گیا ۔یاد رہے اکتوبر میںو زارت مواصلات نے 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں