احسن اقبال کی جانب سے احتجاج کی کال دے کر خود لندن چلے جانے پر زرتاج گل کی تنقید

احسن اقبال 8دسمبر کو دوسروں کو پاکستان میں احتجاج کے لئے آنے کا عندیہ دے کر خود لندن بھاگ گئے ہیں: زرتاج گل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 14:51

احسن اقبال کی جانب سے احتجاج کی کال دے کر خود لندن چلے جانے پر زرتاج گل کی تنقید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2019ء) احسن اقبال کی جانب سے احتجاج کی کال دے کر خود لندن چلے جانے پر زرتاج گل نے تنقید کرت ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال 8دسمبر کو دوسروں کو پاکستان میں احتجاج کے لئے آنے کا عندیہ دے کر خود لندن بھاگ گئے ہیں۔ زرتاج گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں احسان اقبال کی اس ٹویٹ کا سکرین شاٹ بھی شئیر کیا جس میں انہوں نے احتجاج کی کال دی تھی ساتھ ہی زرتاج گل نے احسن اقبال کی لندن میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر بھی شئیر کی ہے۔

وفاقی وزیرِ موسمیات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں احسن اقبال کے کے حوالے سے کہا کہ "یہ لیڈر نہیں، گیدڑ ہیں!"۔
یاد رہے کہ 6دسمبر کو رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومتی نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کردی،کہاں گیا بجلی گیس سستی کرنے کا وعدہ؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ8 دسمبر بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ریکارڈ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

(جاری ہے)

حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔کہاں گیا بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ؟ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ عمران نیازی کے ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کے خلاف بےبنیاد الزامات لگے اور دشمنوں کو پراپیگنڈہ کا موقع ملا۔ قومی منصوبوں پر سیاست کر کے ہم ملک کا نقصان کرتے ہیں۔ اب وہ خود 8 دسمبر کو لندن پہنچ گئے ہیں۔ وزارت توانائی نے رواں مالی سال جولائی سے اگست کی بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا تھا جس پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں