پیٹرول پمپ مالکان نے ہیلمٹ نہ پہننے والے گاہکوں کو پیٹرول بیچنے کا نیا طریقہ کار ڈھنڈ لیا

پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے پاس ایک ہملٹ رکھ لیا ہے تاکہ اسے پہنا کر تیل بیچ سکیں: سینئیر صحافی راؤف کلاسرا کا انکشاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 16:47

پیٹرول پمپ مالکان نے ہیلمٹ نہ پہننے والے گاہکوں کو پیٹرول بیچنے کا نیا طریقہ کار ڈھنڈ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08دسمبر 2019ء) : سینئیر صحافی راؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان نے ہیلمٹ نہ پہننے والے گاہکوں کو پیٹرول بیچنے کا نیا طریقہ کار ڈھنڈ لیا ہے۔ راؤف کلاسرا نے بتایا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے پاس ایک ہملٹ رکھ لیا ہے تاکہ اسے پہنا کر تیل بیچ سکیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "قانون بنایاگیا تھا اگر موٹر سائیکل سوار نے ہملٹ نہیں پہنا ہو اسے پڑول پمپ سے پڑول نہیں ملے گا۔

اس لیے پمپ مالکان نے اپنے پاس ایک ہملٹ رکھ لیا تاکہ پہنا کر تیل دے سکیں۔ویسے حکمرانوں کے مزے ہیں جہاں ہماری جیسی عوام ہیں۔دنیا۔بھر میں جاہل رعایا حکمرانوں کی سہولت کار ہوتی ہے خطرہ نہیں"۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر میں بغیر ہیلمٹ کے پٹرول پمپ پر آنے والے موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جو موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے بغیر دیکھے گئے انہیں کسی صورت پٹرول نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی لانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بھی کئی اقدامات کیے جن میں سے ایک موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینا تھا۔گذشتہ برس موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا تھا ۔ جس کے بعد لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کراچی کی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں پٹرول پمپ مالکان کو بھی سختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں، ان ہدایات میں مزید کہا گیا تھا کہ اگر کسی پٹرول پمپ مالک کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی گئی توان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تاہم اب پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے پاس ایک ہملٹ رکھ لیا ہے تاکہ اسے پہنا کر تیل بیچ سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں