فضل الرحمان پارٹی استعفے دلوا کر سیاسی پنجہ آزمائی کریں، فردوس عاشق

مولانا سب سے پہلے بیٹے سے استعفا دلوائیں، شریف خاندان پاکستان واپس آکرعدالتوں کا جواب دے،لندن بیٹھک مال بچانے کی کوشش ہے،کرپشن اورمنی لانڈرنگ سے بنے فلیٹ میں گٹھ جوڑ ہو رہا ہے، میڈیا سے گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار دسمبر 19:19

فضل الرحمان پارٹی استعفے دلوا کر سیاسی پنجہ آزمائی کریں، فردوس عاشق
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2019ء) وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پارٹی استعفے دلوا کر سیاسی پنجہ آزمائی کریں، سب سے پہلے بیٹے سے استعفا دلوائیں، شریف خاندان پاکستان واپس آکرعدالتوں کا جواب دے، لندن میں جو بیٹھک لگائی گئی وہ پاکستان واپس آکرلگائیں، لندن بیٹھک مال بچانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاست میں زندہ رہنے کیلئے روز نیا چٹکلا دیتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان جومنجن روز بیچتے ہیں اس میں عوام کی دلچسپی نہیں۔ مولانا فضل الرحمان دھرنے سے بےمراد لوٹے ہیں۔ فضل الرحمان صاحب ہمت کریں اپنی جماعت کوبولیں پارلیمنٹ سےاستعفا دیں۔ وہ اپنے بیٹے کوکہیں کہ پارلیمنٹ سے استعفا دیں۔

(جاری ہے)

اقتدار کا نشہ ان سے چھینا ہوا ہے ان کو مزہ نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن اپارٹمنٹس کی ملکیت سے انکارکرتے رہے۔ یہ لوگ اربوں روپے کے اپارٹمنٹس میں بیٹھ کرعوام کے درد کی باتیں کرتے ہیں۔ لندن میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ سے بنے فلیٹ میں گٹھ جوڑ ہو رہا ہے۔ وہ لوگ ہم پرانگلیاں اٹھا رہے ہیں جنہوں نے ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیلا۔

پاکستان میں مطلوب افراد کو قانون اورعدالتیں بلا رہی ہیں۔ شہبازشریف صاحب آپ کے خاندان کا 18 سوال پیچھا کرتے رہیں گے۔ گاڈ فادر، مفروراورمافیا کے سائے میں بیٹھی قیادت اپنا مال بچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن بیٹھک مال بچانے کی کوشش ہے۔ شریف خاندان پاکستان واپس آکرعدالتوں کا جواب دے۔ شریف خاندان کی اربوں روپے کمانے والی کمپنیوں کا نام قوم نے پہلے نہیں سنا۔ لندن میں جو بیٹھک لگائی گئی وہ پاکستان واپس آکرلگائیں۔ شہباز شریف صاحب عوام کو لوٹی دولت کا حساب دیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments