وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ استنبول میں منعقدہ نویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

پیر 9 دسمبر 2019 12:52

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ،وزیر خارجہ استنبول میں منعقدہ نویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ افغان امن عمل اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے شرکاء کانفرنس کو آگاہ کریں گے۔وزیر خارجہ ترکی میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان سے بھی ملیں گے اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں