پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا

1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے کامیابی سے کاروائی کرتے ہوئے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی تھی

پیر 9 دسمبر 2019 12:58

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں ایک نظم بھی پیش کی گئی ہے جس میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی1971 کی جنگ میں دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ 1971کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے کامیابی سے کاروائی کرتے ہوئے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1971 میں آج ہی کے دن پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز کٴْکری کو غرقاب کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں