شجاعت کی روایت،جذبے کی حکایت پاک بحریہ کی جانب سے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری رلیز کردی گئی

پیر 9 دسمبر 2019 12:58

شجاعت کی روایت،جذبے کی حکایت پاک بحریہ کی جانب سے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری رلیز کردی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) شجاعت کی روایت،جذبے کی حکایت پاک بحریہ کی جانب سے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری رلیز کردی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خصوصی ڈاکومنٹری کا ٹائٹل دن کی مناسبت سے 9 دسمبر رکھا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکومینٹری میں پاک بحریہ کی سبمیرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگ ستمبر 1965ء میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی دہشت سے دشمن کھلے سمندر کا ر خ تک نہ کر سکا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ 1971ء میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز کٴْکری کو 194ارکان سمیت سمندر بٴْرد کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ ’’سب سے اول ، سب سے بہتر" کا عزم لئے پاکستان نیوی سب میرین سروس کے جانباز آج بھی دشمن کے آگے سینہ سپر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں