سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے اب تک 12کروڑ 41 لاکھ کے فنڈزجاری

پیر 9 دسمبر 2019 13:11

سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے اب تک 12کروڑ 41 لاکھ کے فنڈزجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 12کروڑ 41 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے ایک کروڑ، گوادر میں ایس ایس پی آفس ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 46 لاکھ، این ٹی آر سی ایکسل لوڈ سروے پروگرام کے لئے 70 لاکھ، این ٹی آرسی پرمانینٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 93 لاکھ، پاکستان میں سٹڈی آف فریٹ ٹرانسپورٹ کے لئے ایک کروڑ 16 لاکھروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں