سپریم کورٹ نے پوسٹ آفس سرگودھا میں کرپشن کرنے والے ملازم کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا ، فریقین کو نوٹس جاری

پیر 9 دسمبر 2019 15:26

سپریم کورٹ نے پوسٹ آفس سرگودھا میں کرپشن کرنے والے ملازم کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا ، فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پوسٹ آفس سرگودھا میں کرپشن کرنے والے ملازم کی بحالی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔پیر کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل پوسٹ آفس نے کہاکہ گیس بلوں کی رقم میں 24 ہزار روپے سے زائد کی رقم خردبرد کی گئی، وکیل پوسٹ آفس نے کہاکہ 2016 میں ملازمت سے برطرف کیا گیا، سروس ٹربیونل نے ملازمت پر بحال کرتے ہوئے دو سال کی سروس قرق کرنے کا حکم دیا۔

وکیل پوسٹ آفس نے کہاکہ سروس ٹربیونل کے مطابق رقم واپسی سے سرکار کا نقصان نہیں ہوا، خوردبرد ثابت ہوجائے تو ملازم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ عدالت نے ملازم کی بحالی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر د ی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں