پاکستان کشمیریوں کے حق خود اردیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے،

حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہے، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

منگل 10 دسمبر 2019 11:45

پاکستان کشمیریوں کے حق خود اردیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں فوجی لاک ڈائون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالیوں پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود اردیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اس دن کا منانا انسانی حقوق کے فروغ کے لئے ہمارے پختہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈاون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام عالمی سرکاری، غیر سرکاری تنظیمیں، میڈیا اور سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق انسانی کے تحفظ اور ان کے حق خودارادیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی وقار کی پاسداری ، انسانی حقوق کا تحفظ، انسانی آزادی اور مساوات کو یقینی بنانا ہمارے مذہب اور آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے، حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں