وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں شعبہ ٹیکنالوجی کودی جانے والی خصوصی اہمیت کا مظہر ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

منگل 10 دسمبر 2019 12:19

وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں شعبہ ٹیکنالوجی کودی جانے والی خصوصی اہمیت کا مظہر ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کانسٹ میں پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں شعبہ ٹیکنالوجی کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا مظہر ہے، یہ علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ تخلیقی ذہنوں کو مل کر بیٹھنے کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں، جدید دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا، انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ کا یہ منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا اور اس سے ڈیجیٹل اکانومی کو تقویت اور تحقیق و ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں