پی ٹی سی ایل کی طرف سے پہلا ’ ڈیجیٹل لرننگ ہیکاتھون 2019 ‘ کا انعقاد

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کی جانب سے اپنا پہلا ’ ڈیجیٹل لرننگ ہیکاتھون 2019 ‘ کا ا نعقا د پی ٹی سی ایل آکیڈمی اسلام آباد میں کیا گیا ہے

منگل 10 دسمبر 2019 17:22

پی ٹی سی ایل کی طرف سے پہلا ’ ڈیجیٹل لرننگ ہیکاتھون 2019 ‘ کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کی جانب سے اپنا پہلا ’ ڈیجیٹل لرننگ ہیکاتھون 2019 ‘ کا ا نعقا د پی ٹی سی ایل آکیڈمی اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر تسلیم شدہ آن لائن لرننگ پروگرام ہارورڈ مینج منٹور (ایچ ایم ایم ) کے ذریعے پی ٹی سی ایل ملازمین کے استعداد کار میں اضافہ کیلئے یہ پروگرام شروع کیا گیا۔


پی ٹی سی ایل ملاز مین کو پروگرام کے دوران ڈیجیٹل لرننگ ماڈیولز فراہم کئے گئے جن کی مدد سے کارروباری معاملات کیلئے محتاط تصور، حکمت عملی، درستگی اور اصل وقتی حل وضع کرنے میں ان کو مدد ملی ۔ہیکاتھون میں شرکاء کی جانب سے پریزنٹیشنز دی گئی اور شرکاء کی جانب سے کاروباری ایشوز کے بہترین حل کو کمپنی کے طریقہ کار میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید مظہر حسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر ، پی ٹی سی ایل ، نے کہا ” پی ٹی سی ایل اپنے ملازمین کے استعدار کار میں اضافہ کیلئے انہیں بھرپور معاونت فراہم کرنے میں ہمیشہ آگے رہتا ہے۔ ہم اپنے ملازمین کی کاروباری صلاحیت اور قابلیت پیدا کرنے کیلئے انہیں بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں اس اقدام سے ادارہ کی مجموعی اعلیٰ کارکردگی کے حصول کیلئے ملازمین کی صلا حیتوں کو بھی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ “
 پی ٹی سی ایل میں ہاروڈ مینج منٹور کے تعارف سے نہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے عالمی معیار کا مواد حاصل ہوگا بلکہ کمپنی میں مثبت کام کی روایت کو مزید تقویت ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں