صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سے روضہ رسولؐ کے کلید بردار محمد علی نوری اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی ملاقات

منگل 10 دسمبر 2019 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے لاہور میں ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ خصوصی طور پر روضہ رسولؐ کے کلید بردار محمد علی نوری نے ان کے گھر آ کر ان کی صحت کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔

ان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے مسئلہ کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، آصف علی زرداری سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں انہیں بھی وفاقی حکومت قانون کے مطابق سابق صدر پاکستان کی تمام سہولیات فراہم کرے تاکہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑ سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں