پی ٹی اے اورایف آئی اے کی گرے ٹیلی فون ٹریفک کے خلاف کارروائی، کراچی میں گیٹ وے،2 لیپ ٹاپ، 2 انٹرنیٹ یو ایس بی اور دو سوئچز ایچ پی اور ٹی پی لنک قبضے میں لے لیے

بدھ 11 دسمبر 2019 23:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے گرے ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں کراچی کے زونل دفتر نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کے ساتھ مل کر کراچی میں کامیاب چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ چھاپہ شاہراہ فیصل کراچی میں پی ای سی ایچ ایس کے بند گھر میں مارا گیا۔

اس موقع پر ایک ایچ پی سرور انٹرنیٹ ٹو پی ایس ٹی این جس میں گیٹ وے،2 لیپ ٹاپ، 2 انٹرنیٹ یو ایس بی، اور دو سوئچز ایچ پی اور ٹی پی لنک قبضے میں لے لیے گئے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں