کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ہر کمپنی کی طرف سے جائیداد کی منتقلی پر وصول کی جائے گی، چیئر مین ایف بی آر

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:52

کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ہر کمپنی کی طرف سے جائیداد کی منتقلی پر وصول کی جائے گی، چیئر مین ایف بی آر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ہر کمپنی کی طرف سے جائیداد کی منتقلی پر وصول کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیئر مین ایف بی آر نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کا کیپٹل ویلیو ٹیکس وصولی پر اختیار برقرار رکھا ہے ،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ہر کمپنی کی طرف سے جائیداد کی منتقلی پر وصول کی جائے گی۔ چیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس ہر جائیداد کی منتقلی پر وصول کیا جائے گا ،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی صرف رجسٹرار آف پراپرٹیز میں منتقل ہونے والی جائیداد تک محدود نہیں رہی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں