تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم نے پارٹی میں اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو خصوصی ہدایات بھی دیں

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:52

تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ،قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی اب تک کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سلمان آفتاب کمیٹی کی قیادت کررہے تھے ،بیرسٹر سلمان آفریدی، رخسانہ بھٹی، ناصر ہمدانی اور رانا زوہیر بھی ملاقات میں موجود تھے ،قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی اب تک کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے تحریک انصاف کے اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا ،وزیراعظم نے پارٹی میں اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو خصوصی ہدایات بھی دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں