کرپشن معاملے پر ضلع بدین کے رہائشی عبداللہ ملاح نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:52

کرپشن معاملے پر ضلع بدین کے رہائشی عبداللہ ملاح نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) سندھ میں اومنی گروپ کے اشتراک سے قائم انڈس ہسپتال میں اربوں روپے کی کرپشن معاملے پر ضلع بدین کے رہائشی عبداللہ ملاح نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جمعرات کو درخواست میں استدعا کی گئی کہ سندھ ہائیکورٹ حیدر آباد سرکٹ بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،سندھ ہائیکورٹ حیدر آباد سرکٹ بینچ نے درخواست سنے بغیر خارج کی۔

موقف اختیار کیا گیاکہ سرکٹ بینچ کا 18 جولائی 2019 کا فیصلہ غیر قانونی اور انصاف کے منافی ہے،درخواست واپس لینے کیلئے ہسپتال انتظامیہ دھمکیاں دے رہی ہے،معاہدے کے تحت انڈس ہسپتال کو سندھ حکومت نے ایک ارب روپے کا فنڈ دیا۔موقف اختیار کیا کہ انڈس ہسپتال میں جدید طبی سہولتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا،انڈس ہسپتال کو بین الاقوامی این جی اوز بھی فنڈز فراہم کرتی ہیں،انڈس ہسپتال میں مطلوبہ طبی سہولتیں نہ ہونے سے سالانہ سینکڑوں اموات ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

موقف اختیار کیا گیا کہ ہسپتال انتظامیہ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے،ہسپتال انتظامیہ کیخلاف مخلتف تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔موقف اختیار کیا گیاکہ درخواست میں سندھ حکومت,صوبائی سیکرٹری ہیلتھ,ڈی جی ہیلتھ سندھ اور سی ای او انڈس ہسپتال سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں