وکلاء کی ہڑتال ، چار بھارتی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:52

وکلاء کی ہڑتال ، چار بھارتی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چار بھارتی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وکلاء پڑتال کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کی گئی،عدالت نے وزارت داخلہ سے کیسز کے حوالے سے تفصیلات طلب کر رکھی ہیں ،بھارتی قیدیوں میں جسپال کاکا،شمس الدین، محمد اسماعیل اور انیل چِمار شامل ہیں، درخواست میں کہاگیاکہ دو ملزمان ملیر جیل کراچی، ایک گوجرانوالہ ایک سنٹرل جیل لاہور میں ہے، دو ملزمان 2016 ، دو ملزمان 2017 میں قید پوری کر چکے ، بھارتی ہائی کمیشن نے قیدیوں کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں