مانسہرہ تا بٹل ہزارہ موٹر وے یکم جنوری کو عام ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواز خان

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:57

مانسہرہ تا بٹل ہزارہ موٹر وے یکم جنوری کو عام ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواز خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواز خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق مو جودہ حکومت ملک بھر بالخصوص خیبر پختون خوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، وادی چوڑ میں سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف سڑکوں کی تعمیر کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کا اعلان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے کو مانسہرہ سے بٹل تک یکم جنوری 2020 میں عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا جس سے تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وادی چوڑ سمیت سیاحتی مقامات تک رسائی کے لیے مقامی سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر کے متعدد ترقیاتی منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن میں سے بہت سے منصوبے جائیکا کے تعاون سے مکمل کیے جائیں گے جبکہ متعدد منصوبے وفاقی اور صوبائی فنڈز سے مکمل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی سرگرمیوں کے آغاز سے سیاحتی شعبہ پروان چڑھے گا اور مقامی لاگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔نواز خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے پر فضا وادیوں، سیاحتی اور تفریحی مقامات سے مالا مال علاقے ہیں ان علاقوں کو ترقی دے کر ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں