گلگت بلتستان میں جاری فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، علی امین خان گنڈاپور

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے ، علاقے میں ہائیڈل کے شعبے میں سرمایہ کاری سے بے حد فائدا اٹھایا جاسکتا ہے ، اجلاس سے خطاب

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:50

گلگت بلتستان میں جاری فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، علی امین خان گنڈاپور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستا ن علی امین خان گنڈا پور نے ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان میں جاری فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان اس ضمن میں اپنی تمام تر معاونت جاری رکھے گی۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں گلگت بلتستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں خصوصاًہائیڈل کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت اُمورکشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں 345 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ ،16 میگا واٹ نلترiii اور 32 میگا واٹ عطاآباد ہائیڈل پاور پروجیکٹ کے تمام تکنیکی اور مالیاتی اُمور پر تفصیلاً بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور گلگت بلتستان میں ہائیڈل کے شعبے میں سرمایہ کاری سے بے حد فائدا اٹھایا جاسکتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہائیڈل پاور کی پیداوار سے نہ صرف گلگت بلتستان کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں بلکہ اس شعبے کی ترقی پاکستان کو سستی بجلی فراہم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔انہوںنے تمام حکام کو ہدایت کی کہ وہ مندرجہ بالا منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور وزارت اس ضمن میںانہیں تمام تر معاونت فراہم کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں