ہماری حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران ای او بی آئی سے پنشنرز کو ملنے والی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کیا

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:21

ہماری حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران ای او بی آئی سے پنشنرز کو ملنے والی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) سے بوڑھے پنشنرز کو ملنے والی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبل ازیں ای او بی آئی سے بوڑھے پنشنرز کو 5250 روپے ملتے تھے لیکن اب حکومت نے یہ رقم بڑھا کر 8500 روپے کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اضافہ سے پنشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سرمائے کا زیادہ تر حصہ ادارے کی اصلاح سے حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اور اہم قدم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں