پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ

پرافیشینسی(ایس اے پی ) نظام کے تحت منظم کئے جائیں وزیرِاعظم عمران خان کی پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور وزارتِ ہاؤسنگ کے امور سے متعلق اجلاس میں ہدایت

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:50

پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور وزارتِ ہاؤسنگ سے متعلق معاملات پر اجلاس یہاں جمعرات کو منعقد ہوا، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کی کہ پبلک ورکس ڈیپار ٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ پرافیشینسی (ایس اے پی) نظام کے تحت منظم کیے جائیں تاکہ اس حوالے سے ملازمین کو درپیش مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے معاملات خصوصاً ادارے کی کارکردگی کی بہتری کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات، محکمہ کے مالی وسائل اور ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کی کہ پبلک ورکس ڈیپار ٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ پرافیشینسی (ایس اے پی) نظام کے تحت منظم کیے جائیں تاکہ اس حوالے سے ملازمین کو درپیش مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے پی ڈبلیو ڈی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے افرادی قوت کے موثر استعمال کے حوالے سے بھی اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ادارے کی کارکردگی کی بہتری، شفافیت کو یقینی بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے ٹھیکوں کے نظام میں ای ٹینڈرنگ اور ای پروکیورمنٹ کا عمل متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد پر پیش رفت کے حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت رواں سال 46 منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

ان میں سے 36 منصوبوں کو مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے وزیراعظم کو کراچی اور مری میں واقع وزارتِ ہاؤسنگ کی قیمتی املاک کو مثبت اور منافع بخش طریقے سے استعمال کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لئے سرکاری رہائش گاہوں کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے اقدامات اور وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں کثیر اراضیوں پر تعمیر شدہ سرکاری گھروں کے مثبت استعمال کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں