چیف الیکشن کمشنر کی تقرری،لو دو نہیں کر رہے، جو بہترین ہوگا اس کا انتخاب ہوگا ، پرویز خٹک

اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا، وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:23

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری،لو دو نہیں کر رہے، جو بہترین ہوگا اس کا انتخاب ہوگا ، پرویز خٹک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے معاملے پر کہا ہے کہ اپوزیشن سے لو دو نہیں کر رہے بلکہ جو بہترین ہوگا، اس کا انتخاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث گزشتہ روز بھی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا تھا اور یہ اجلاس جمعے تک کے لیے ملتوی کیا گیا اس معاملے پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ لو دو نہیں کر رہے جو بہترین ہوگا اس کا انتخاب کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں