وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

ذمہ داران کو انکے انجام تک پہنجایا جائیگا، فردوس عاشق اعوان کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 13 دسمبر 2019 00:11

وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 12 دسمبر 2019) :معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو انکے انجام تک پہنجایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزکا مریضوں کولاوارث چھوڑ کر بھاگنا ایک پہلو ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ہسپتال میں وکیلوں کی یلغار تھی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلات و تشریات فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کور کمانڈر کمیٹی میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کو اتفاق میں لیا جائیگا، معزز اعلیٰ عدلیہ کو بھی اس میں اعتماد میں لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائیگی۔

انھوں نے کہا کہ یہ مٹھی بھر عناصر ہیں جنھوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا۔ انکا مزید کہنا ہے ک کالے کوٹ پہن کر ہسپتال میں ایک یلغار تھی۔ ڈاکٹرزکا جانیں بچا کر بھاگنا اور مریضوں کولاوارث چھوڑنا دوسرا پہلو ہے، ہمیں ان دونوں پہلوؤں پر غور کرنا ہے۔ یاد رہے کہ زیراعظم عمران خان نے لاہور پی آئی سی معاملے کا نوٹس لے لیا تھا۔ وزیراعظم نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کا نوٹس لے لیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا تھا کہ میں معاملے کو نمٹانے کیلئے لاہور جارہا ہوں۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی تھی ۔ عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیاں صلحہ ہو چکی تھی۔

یاد رہے کل کے روز وکلاء زبرستی پی آئی سے میں داخل ہو گئے تھے۔ پنجاب اسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی جاری تھی۔ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے تھے جب کہ وکلاء نے پولیس کی ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں اب تک 6 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں 12 مریض دم توڑ گئے تھے۔ جن میں گلشن بی بی نامی ایک خاتون بھی شامل تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں