بچے کی پیدائش پر باپ کو چھٹی ملے گی

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے میٹرنٹی اور پیٹرنٹی بل کی منظوری دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 دسمبر 2019 11:25

بچے کی پیدائش پر باپ کو چھٹی ملے گی
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2019ء ) بچے کی پیدائش پر والدہ کے ساتھ والد کو بھی چھٹی ملے گی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے میٹرنٹی اور پیٹرنٹی بل کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز فاروق نائیک کی زیر صدارت ہوا۔چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس ریٹرن کے لے روایتی طریقہ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ٹیکس ریٹرن کے لیے تنخواہ طبقے کے لیے موبائل ایپ متعارف کرا دی۔آئندہ سال کاروباری طبقہ کے لیے لائیں گے۔چھوٹے کاروباریوں کے لیے جلد ٹیکس نظام متعارف کرائیں گے۔طلحہ محمود نے ایف بی آر کے نوٹسز پر سوال اٹھایا تو شبر زیدی نے بتایا کہ گوشواروں میں خامیوں پر نوٹس جاری کیے۔اجلاس میں میٹرنٹی اور پیٹرنٹی بل کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد اب بچے کی پیدائش پر والدہ کے ساتھ والد کو بھی چھٹی ملے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بچے کی پیدائش پر ملازمت پیشہ ماں کے لیے چھ ماہ اور باپ کے لیے تین ماہ کی چھٹی کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔بل لانے کی والی سینیٹر قراۃ العین مری کہتی ہیں زچہ اور بچہ کی دیکھے بھال شوہر کریں گے تو باہمی تعلق اور گھرانے مضبوط ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے جو والد کا کردار ہے۔

پیدائش کے ابتدائی دونوں میں اسے نظر انداز کرتے ہیں۔اس وقت ماں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔اور وہی وقت ہوتا ہے  جب والد کا اپنے بچے سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔پیش کیے گئے مسودہ کے مطابق زچگی کے لیے چھٹی مانگنے پر میاں بیوی میں سے کسی کو بھی نوکری سے نہیں نکالا جا سکے گا۔ضرورٹ پڑنے پر ماں کی چھٹی میں  تین ماہ اور باپ کی رخصت میں ایک ماہ کی توسیع ہو سکے گی تاہم ان اضافی چھٹیوں کی تنخواہ نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں