ججز میں سے ایک شیر کے بچے نے وکلاء کیخلاف ایکشن لیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے بار کے جنرل سیکریٹری کا لائسنس معطل کیا، باقی خاموش ہیں ان میں حوصلہ نہیں،عامر متین

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 13 دسمبر 2019 11:53

ججز میں سے ایک شیر کے بچے نے وکلاء کیخلاف ایکشن لیا
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 13 دسمبر2019ء ) سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہا ہے کہ ججز میں سے ایک شیر کے بچے نے جنرل سیکریٹری اسلام آباد بار کو معطل کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق عامر متین نے کہا ہے کہ ہمارے ججز کا رول بہت کی کمزور سا ہے تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیروں کی طرح فیصلہ کیا ور اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکریٹری عمیر بلوچ کو معطل کیا ہے۔

ماضی میں بھی وکلاء اس طرح کے واقعات میں ملوث رہے ہیں تاہم ججز کا وکلاء کو ہاتھ ڈالنے کا حوصلہ نہیں پڑتا۔ عامر متین نے کہا ہے کہ ججز وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں ، صحافیوں سمیت بیورو کریسی کو لٹکا دیتے ہیں تاہم جب گھر کی بار آتی ہے تو کوئی بھی ایکشن نہیں لیتا۔ عامر متین کا کہنا ہے کہ ججز میں حوصلہ نہیں ہے کہ وکلاء کو ہاتھ ڈالے تاہم شیر کے ایک بچے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جنرل سیکریٹری عمیر بلوچ کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

باقی سب خاموش اور لاچا ر نظر آتے ہیں۔یاد رہےاسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوی ایشن عمیربلوچ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری  کای تھا ،توہین عدالت کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورواقعہ کیخلاف وکلاء کو زبردستی چیف جسٹس کی عدالت سے باہر نکالنے کے معاملے پرایکشن لے لیا۔

عمیربلوچ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارعمیربلوچ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی حد تک لائسنس بھی معطل کردیا ہے۔ عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق عمیربلوچ کا آئندہ سماعت تک وکالت کا لائسنس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدتک معطل رہےگا۔ اسی طرح وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل اور صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں