سال کے سب سے بڑے چیلنج میں حصہ لینے کے لئے ہوجائیں تیار

پاکستان میں یوں تو کئی سپورٹس کھیلی جاتی ہیں، لیکن کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس کو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے

جمعہ 13 دسمبر 2019 11:55

سال کے سب سے بڑے چیلنج میں حصہ لینے کے لئے ہوجائیں تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان میں یوں تو کئی سپورٹس کھیلی جاتی ہیں، لیکن کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس کو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ سال کاکوئی دن ایسا نہیں ہوتا، جب کسی گلی محلے میں کرکٹ کے میچ نہ کھیلے گئے ہوں ۔ پاکستان کے نوجوان نسل کرکٹ کے کھلاڑیوں کو اپنا ہیرو سمجھتی ہے اور بھرپورا نداز میں ان کی پیروی بھی کرتے ہیں۔



یہی وجہ ہے کہ پاکستانی موبائل مارکیٹ کے سب سے بڑے کھلاڑی TECNO Mobile نے ایک بار پھر اپنے صارفین کے لئے ایک شاندار کیمپین لا نے کا اعلان کیا ہے۔ جو ایک شاندار جوش اور حیرت انگیز انداز کے ساتھ صارفین کی توجہ کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کھلاڑی کی بات نکلی ہے تو یاد آیا اس کیمپین میں پاکستان کرکٹ کے دوایسے نام شامل ہیں جو نوجوانوں میں مقبول تو ہیں ہی، ساتھ ہی ان کی ملک اور کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات ناقابل بیان ہیں، اور وہ کرکٹ شائقین کے دلوں میں راج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)



TECNO Mobile کی اس کیمپین میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے راولپنڈی ایکسپریس یعنی کے شعیب اختر اور ورلڈ نمبر ون باؤلر حسن علی شامل ہیں۔ شعیب اختر اپنی تیز ترین رفتار سے مشہور ہے ۔ اور حسن علی کا شمار دنیا کے بہترین باؤلر میں ہوتاہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کیمپین کاباقاعدہ آغاز 17 دسمبر سے کیا جائے گا۔
اس کیمپین میں TECNO Mobile کی جانب سے ایک چیلنج بھی رکھا گیا ہے، جسے کرکٹ سے منسلک کیا گیا ہے۔

اس چیلنج سے متعلق ٹیزرپوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور مسلسل ٹیکنو صارفین اور کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔ کمپنی کی جانب سے اس چیلنج میں حصہ لینے والوں کے لئے بیشمار تحائف اور دلچسپ انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یہ کیمپین ٹیکنو صارفین اور کرکٹ شائقین دونوں کے لئے کسی تفریحی وعوت سے کم نہیں ہے۔

TECNO Mobile اور کرکٹ سٹا ر شعیب اختراور حسن علی میں جو خصوصیات مماثلت رکھتی ہیں ان میں طاقت ، پائیداری اور تیز رفتاری ہیں۔

ٹیکنو موبائل ، مارکیٹ میں چھایا ہوا ہے اور کھلاڑی کرکٹ کے میدانوں میں۔ یہی وجہ ہے کی سوشل میڈیا پر اس کیمپین نے دھوم مچا دی ہے اور شائقین بیتابی سے اس کا انتطار کر رہے ہیں، انتظار کی گھڑیوں کو مزید پرجوش کر نے کے لئے کھلاڑیوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں شائقین کو اس دلچسپ کیمپین میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں