حکومت ملک میں لائبریریوں کے کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے‘ پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر غزالہ سیفی

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:19

حکومت ملک میں لائبریریوں کے کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے‘ پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر غزالہ سیفی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت ملک میں لائبریریوں کے کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے‘ گزشتہ پانچ سالوں میں اسلام آباد میں کوئی نئی لائبریری نہیں بن سکی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نورین فاروق ابراہیم کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر غزالہ سیفی نے ایوان کو بتایا کہ لائبریریوں کے فروغ کے لئے کئی تجاویز پر کام ہو رہا ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں اسلام آباد میں کوئی نئی لائبریری نہیں بن سکی ہے۔ جی سیون اور جی الیون میں کمیونٹی لائبریریاں فعال ہیں۔ ایف ٹین میں بھی لائبریری پر کام ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر درشن کے ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ میوزیم کسی بھی ملک کی تاریخ اور ثقافت کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے میوزیم میں کوئی لائبریری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے لائبریریوں کو نظرانداز کیا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو لائبریویوں کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ سپیکر نے پارلیمانی سیکرٹری کو لائبریریوں کے قیام کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی جس پر پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ نیشنل لائبریری کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ نیشنل لائبریری کی ڈیجیٹلائزیشن ہو رہی ہے۔ نیشنل لائبریری میں خصوصی افراد اور بچوں کے لئے خصوصی گوشے بھی بنائے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں