اثاثہ جات کی ریکوری کے لئے قائم یونٹ مختص کردہ بجٹ میں سے بہت کم خرچ کر رہا ہے‘

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:19

اثاثہ جات کی ریکوری کے لئے قائم یونٹ مختص کردہ بجٹ میں سے بہت کم خرچ کر رہا ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اثاثہ جات کی ریکوری کے لئے قائم یونٹ مختص کردہ بجٹ میں سے بہت کم خرچ کر رہا ہے‘ 250 ملین ڈالر کی واپسی بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مریم اورنگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ یونٹ بیرون ملک اثاثوں کی معلومات حاصل کرتا ہے جن میں نیب اور دیگر اداروں کی معاونت شامل ہوتی ہے، حال ہی میں برطانیہ کی کرائم ایجنسی کی مدد سے 250 ملین ڈالر کی واپسی ہوئی ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ سال اثاثہ جات ریکوری یونٹ نے کل مختص کردہ فنڈز میں سے صرف 23 فیصد خرچ کئے۔ مجموعی اخراجات 15.38 ملین روپے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے لئے یونٹ نے اب تک مختص فنڈ میں صرف 8.28 ملین خرچ کئے ہیں جن میں صرف گیارہ فیصد خرچ ہوئے ہیں۔ بیرون ملک اثاثہ جات کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ خرچ دستگیر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 250 ملین ڈالر کی واپسی بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں