ہمارااعتماد گزشتہ الیکشن کمیشن کی وجہ سے نہیں ہورہا ،نیک نام لوگوں کو الیکشن کمیشن میں لانا چاہتے ہیں ،رہبر کمیٹی

حکومت کسی بھی بات پر اتفاق رائے پیدا نہیں پا رہی،کوشش ہے الیکشن کمیشن کے ممبران اورچیف کا معاملہ پارلیمنٹ حل کرے، اکرم درانی

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:00

ہمارااعتماد گزشتہ الیکشن کمیشن کی وجہ سے نہیں ہورہا ،نیک نام لوگوں کو الیکشن کمیشن میں لانا چاہتے ہیں ،رہبر کمیٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے کہاہے کہ ہمارااعتماد گزشتہ الیکشن کمیشن کی وجہ سے نہیں ہورہا ،نیک نام لوگوں کو الیکشن کمیشن میں لانا چاہتے ہیں ، حکومت کسی بھی بات پر اتفاق رائے پیدا نہیں پا رہی،کوشش ہے الیکشن کمیشن کے ممبران اورچیف کا معاملہ پارلیمنٹ حل کرے۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہاکہ گزشتہ اجلاس میں جو فیصلہ ہوا تھا اس حوالے سے حکومت سے بات چیت بھی چل رہی ہے،الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات جاری ہیں،ہمارا اعتماد گزشتہ الیکشن کی وجہ سے نہیں رہا،ہم نیک نام لوگوں کو الیکشن کمیشن میں لانا چاہتے ہیں،ہمیں الیکشن کمیشن کا اعتماد بحال کرنا ہے،اچھی شہرت والے نام چننا چاہتے ہیں،تمام اپوزیشن کا مکمل اتفاق ہے۔

(جاری ہے)

اکرم درانی نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری سے متعلق معاملہ پر غور کیا گیا،گذشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا عوامی اعتماد خراب ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کا اعتماد بحال کرنا ہے،اپوزیشن نے اچھی شہرت حامل افراد کے نام دئیے۔ انہوںنے کہاکہ کوشش ہے الیکشن کمیشن کے ممبران اورچیف کا معاملہ پارلیمنٹ حل کرے،حکومت اتنی نااہل ہے کہ خود معاملہ حل نہیں کرپارہی ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس آخری موقع ہے وہ الیکشن کمیشن کا معاملہ حل کر لے،حکومت کسی بھی بات پر اتفاق رائے پیدا نہیں پا رہی۔اکرم درانی نے کہاکہ حکومت مایوسی کا شکار ہے،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ تین سال پہلے پتا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائر ہونے والے ہیں ،وزیراعظم اور اپوزیشن کی مشاورت پہلے ہی ہوجانی چاہیے تھی،الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کے حوالے سے اپنے ہی صدر سے غیر آئینی کام کروایا ۔ انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں