برطانیہ سے پائونڈ کی ریکوری ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب نے شہباز شریف سے پوچھا ہوگا اثاثے کہاں سے بنائے علی محمد خان

بتایا جائے کہ این سی اے نے جو رقم حاصل کی ہے، وہ سپریم کورٹ میں جمع ہوگئی اور یا نہیں مسلم لیگ (ن)کے خرم دستگیر خان کا سوال

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:00

برطانیہ سے پائونڈ کی ریکوری ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب نے شہباز شریف سے پوچھا ہوگا اثاثے کہاں سے بنائے علی محمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیر مملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی مریم اور نگزیب کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ سے ایک سو پچپن پائونڈ کی ریکوری ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب نے شہباز شریف سے پوچھا ہوگا کہ اثاثے کہاں سے بنائے ۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان مریم اورنگزیب کے سوال پر علی محمد خان نے کہا کہ برطانیہ سے ایک سو پچپن پاؤنڈ کی ریکوری ہوئی ہے ،لندن کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے ضرور اپنے لیڈر شہباز شریف سے پوچھا ہوگا کہ انہوں نے اثاثے کہاں سے بنائے ۔

اجلاس کے دور ان (ن )لیگ کے خرم دستگیر کے سوال پر وزیر مملکت علی محمد خان جواب دینے سے گریز کیا ۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ بتایا جائے کہ این سی اے نے جو رقم حاصل کی ہے، وہ سپریم کورٹ میں جمع ہوگئی اور یا نہیں ہم این سی اے کی کارروائی کی صورت میں حکومت پاکستان کا جواب چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

علی محمد خان نے جواب دیاکہ اس بارے میں نیا سوال جمع کرایا جائے۔

مریم او ر نگزیب نے کہاکہ پوری دنیا میں ڈھنڈورا پیٹا گیا کہ ماضی کے حکمران چور تھے، اسیسٹس ریکوری یونٹ نے کتنی رقم ریکور کی ہے۔ علی محمد خان نے کہاکہ اسیسٹس ریکوری یونٹ معلومات اکٹھی کرتا ہے، پراسیکیوشن کا کام ایف آئی اے اور نیب کرتا ہے۔وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ گزشتہ مالی سال میں ایک کروڑ ترپن لاکھ اسیسٹس ریکوری یونٹ پر خرچہ آیا، اسیسٹس ریکوری یونٹ نے دیے گئے بجٹ کا صرف سولہ فیصد خرچ کیا ہے۔ اجلاس کے دور ان وزیر انچارج برائے ہوا بازی ڈویژن غلام سرور نے ایوان کو آگاہی دی کہ پی آئی اے کے ملکی اور غیر ملکی اثاثہ جات کی مالیت 78 ارب 30 کروڑ روپے ہے،ملکی یا غیر ملکی سٹیشنز پر پی آئی اے کا کوئی بھی گیسٹ ہائوس نہیں ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں