شہزاد وسیم کی لاہور واقعہ کی مذمت

انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ،واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:04

شہزاد وسیم کی لاہور واقعہ کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے لاہور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ،واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور ہسپتال پر وکلاء کی جانب سے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ واقعہ اخلاقی طور پر بھی شرمناک ہے، وقت آگیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور واقعہ میں ملوث کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا پڑھا لکھا طبقہ معاشرے میں کس طرح کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی میں طلباء یونین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان طالب علم کی ہلاکت پر بہت دکھ ہوا، یہ واقعہ ایسے موقع پر رونما ہوا ہے جب سیاسی جماعتیں طلباء یونین پر پابندی اٹھانے کا سوچ رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں