ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے،زلفی بخاری

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:15

ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے،زلفی بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایک انٹرویومیں کہاکہ جب حکومت میں آئے تو ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 250 روپے تھی۔زلفی بخاری نے کہا کہ ابتدائی 3 ماہ یہ پنشن 6500 پر لے گئے تھے، ایک سال محنت کے بعد پنشن کو 8 ہزار 500 روپے تک بڑھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں