ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2020ء کیلئے 726.7 ملین ڈالر کے انتظامی بجٹ کی منظوری دیدی

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:34

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2020ء کیلئے 726.7 ملین ڈالر کے انتظامی بجٹ کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2020ء کیلئے 726.7 ملین ڈالر کے انتظامی بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق آنے والے سال کیلئے انتظامی بجٹ میں رواں سال کے مقابلہ میں 5.2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انتظامی بجٹ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ پروگرام کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

سالانہ پروگرام 18.2 ارب ڈالر کے خود مختار اور 3.4 ارب ڈالر غیر خود مختار آپریشنز پر مشتمل ہے جس میں 422 ملین ڈالر کی تکنیکی معاونت بھی شامل ہے۔ بینک کے صدر تاکی ہیکو ناکائو نے بتایا کہ سالانہ بجٹ سے بینک کے عملدرآمد حکمت عملی 2030ء کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے سات آپریشنل ترجیحات کا تعین کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ غیر خود مختار آپریشنز کے دائرہ کار کو توسیع دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بینک موجودہ و دستیاب وسائل کے بہترین استعمال پر توجہ دے رہا ہے، ہم ایشیاء کے خطہ میں پیداواریت اور معیار کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں