اپوزیشن نے ایوان میں آزادی اظہار رائے کے حوالہ سے غلط بیانی کی،

وزیراعظم نے صحافتی شعبے کو درپیش مستقبل کے چیلنجز کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:35

اپوزیشن نے ایوان میں آزادی اظہار رائے کے حوالہ سے غلط بیانی کی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایوان میں آزادی اظہار رائے کے حوالہ سے غلط بیانی کی ہے، ایوان میں غلط بیانی پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرتی ہے، پاکستان میں ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا مکمل حق حاصل ہے، چند عناصر آزادی صحافت کی آڑ میں اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، وزیراعظم نے صحافتی شعبے کو درپیش مستقبل کے چیلنجز کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، عالمی معاشی ادارے پاکستان کی معیشت کے استحکام کی نوید سنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان میں آزادی صحافت پر پابندیوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا مکمل حق حاصل ہے، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، حکومت کی مؤثر پالیسیوں کی بدولت عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے استحکام کی نوید سنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور موجودہ حکومت کو معیشت سمیت کئی شعبوں میں چیلنجز کا سامنا رہا لیکن اب پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چند عناصر آزادی صحافت کی آڑ میں اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافتی شعبے کو درپیش مستقبل کے چیلنجز کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میںصحافتی نمائندوں کی تنظیموں کے اراکین شامل ہوں گے، میںکمیٹی میں فوکل پرسن کا کردار ادا کروں گی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوان میں ایک ساتھی نے انفارمیشن کمیشن سے متعلق غلط بیانی کی، انفارمیشن کمیشن کو متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ایوان میں غلط بیانی پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرتی ہے۔بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت کچھ لوگ ملکی معیشت سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان اور ورکرز کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے قانون کو طاقتور بنایا ہے، طاقتور قانون سے پاکستان کو طاقتور بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز سیاستدانوں کی نرسری کا کردار ادا کرتی ہیں طلباء یونینز سے جرائم پیشہ عناصر کو نکالنے کیلئے اقدامات کرنا ہوںگے۔ انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ہونے والاواقعہ افسوسناک ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں