وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کا دورہ کرینگے، دفتر خارجہ

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کل ہفتہ14 دسمبر کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے دو طرفہ تعاون اور تبادلوں کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم سعودی قیادت سے باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر مشاورت کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں