وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کی جاپانی سفارتخانے کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں

وزیر اعظم کے امور نوجوانان پروگرام نے جاپانی کمپنیوں کے ساتھ ملکر وسیع ٹیکنیکل انٹرن شپ پروگراموں کو مرتب کرنے کیلئے جاپانی حکومت کے ساتھ کام شروع کر دیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:24

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کی جاپانی سفارتخانے کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کے امور نوجوانان پروگرام نے جاپانی کمپنیوں کے ساتھ ملکر وسیع ٹیکنیکل انٹرن شپ پروگراموں کو مرتب کرنے کیلئے جاپانی حکومت کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے جاپانی کمپنیوں میں پاکستانی نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ کی گنجائش پیدا کرنے کے جامع منصوبے پر غورخوض کیلئے جاپانی سفارتخانے کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت پہلے ہی مختلف شعبوں بالخصوص نوجوانوں کے انسانی وسائل کی ترقی کے پیشکش کے پروگراموں میں معاونت کی فراہمی میں تعاون فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے مختلف اقتصادی اور سماجی شعبوں کی ترقی میں جاپانی حکام کے تجربے اور جدت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی حکومت نے پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے مختلف جاری منصوبوں میں فوائد کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام جاپان کی مشترکہ معاونت سے جلد ایک پراجیکٹ منیٹرنگ یونٹ قائم کرے گا، جس میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی ) اور دیگر عطیہ دہندہ اداروں کا تعاون بھی شامل ہے ، مزید برآں دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے روابط ، ثقافتی اور کاروباری تعلقات دوطرفہ مضبوط تعلقات کا عکاس ہیں ۔ جاپان مختلف تدریسی پروگراموں میں پاکستانی نوجوانوں کو تعلمی وظائف کی بھی پیشکش کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں