بحریہ یونیورسٹی میں میری ٹائم اسٹڈیز کے شعبے کا قیام ملکی بحری صنعت کے لئے خوش آئند اقدام ہے،

بحریہ یونیورسٹی کثیرالجہتی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 16ویں اور پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے 8ویں کانووکیشن سے خطاب

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:07

بحریہ یونیورسٹی میں میری ٹائم اسٹڈیز کے شعبے کا قیام ملکی بحری صنعت کے لئے خوش آئند اقدام ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ بحریہ یونیورسٹی میں میری ٹائم اسٹڈیز کے شعبے کا قیام ملکی بحری صنعت کے لئے خوش آئند اقدام ہے، بحریہ یونیورسٹی کثیرالجہتی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 16ویں اور پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے 8ویں کانووکیشن کاہفتہ کو انعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کانووکیشن میں مختلف شعبہ جات کے مجموعی طور پر 763 طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے امتیازی کارکردگی دکھانے والے 37 طلبا کو سونے اور 29 طلبا کو چاندی کے تمغے عطا کئے۔ امیرالبحر نے بہترین ماحول اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ کانووکیشن میں پاس آؤٹ ہونے والے طلبا کے والدین، اساتذہ اور صنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں