انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری روز

پاکستان ٹیکس بارکا چئیرمیین ایف بی آر کوتاریخ میں توسیع کے لیے خط

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 15 دسمبر 2019 20:28

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری روز
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 دسمبر 2019) : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری روز ہے۔ پاکستان ٹیکس بارنے چئیرمیین ایف بی آر کوتاریخ میں توسیع کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آخری روز ہے۔ پاکستان ٹیکس بارنے چئیرمیین ایف بی آر کو31 دسمبر تک توسیع کے لیے خط لکھا ہے۔ پاکستان ٹیکس بار کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو 2019 کے 18لاکھ گوشوارے موصول ہوئے ہیں،9 لاکھ 11 ہزار سے زائد گوشواروں کو شارٹ فال کا سامنا ہے۔

یار رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سال میں دو بار سے زائد بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاقی تحقیقاتی اداے کے درمیان تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں آن لائن معلومات کے تبادلہ کے میکنزم پر اتفاق ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے مالی سال 18۔2017 سے اب تک تسلسل کے ساتھ بیرون ممالک سفر کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دستیاب دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ سال میں دو بار سے زیادہ بیرون ممالک جانے والے شہری مسلسل بیرون ممالک جانے والوں میں شمار کیے جائیں گے،ایف آئی اے ریگولر بنیادوں پر ہر چھ ماہ بعد بیرون ملک سفر کرنے واکوں کا ڈیٹا دے گی اور ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کے پروفائل تیار کیے جائیں گے۔                                                                                                                                                                             

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں