پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں دھند کا امکان

پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں کہر پڑنے کا بھی امکان: محکمہ موسمیات

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 15 دسمبر 2019 20:40

پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں دھند کا امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 دسمبر 2019) : پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں کہر پڑنے کابھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکہ موسمیات نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں دھند کا امکان ہے،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں کہر پڑنے کابھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے یہ تلقین جاری کی تھی کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شیدید دھند ہوگی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ رواں برس گزشتہ برس کے مقابلے میں دھند کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے تلقین کی گئی تھی کہ دھند کے موسم میں زیادہ نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال کے پیش نظر مختلف شہروں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ اڈاجات، پبلک سروس گاڑیوں اور روڈ یوزرز میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کردیا گیا تھا۔

شہریوں کو آگاہی دی جار ہی ہے کہ دھند کے اوقات میں اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی رفتار انتہائی آہستہ رکھتے ہوئے اپنے سے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیونگ پر مکمل توجہ رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگر گاڑی میں فوگ لائٹس نہیں ہیں تو پھر پارکنگ لائٹس اور ہیڈ لائٹس کو آن کر دیں یا دونوں اشارے آن رکھیں تاکہ آپ سے پیچھے یا سامنے سے آنے والی گاڑی یا موٹر سائیکل کے ڈرائیور کو آپ کی گاڑی یا موٹر سائیکل کی سڑک کے اوپر موجودگی کا اور رفتار کا صیحح اندازہ سکے، شہری دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ دھند میں اکثر روڈ حادثات بے احتیاطی اور دورانِ ڈرائیونگ دھند کے دوران بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں