آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت جرائم کے سدباب کے لئے اجلاس

جمعہ 17 جنوری 2020 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت جرائم کے سدباب کے لئے اجلاس ہوا۔ جمعہ کو منعقدہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ کرنے کے لئے اور بہتر کارکردگی اور دلجمعی کے ساتھ جرائم کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے بہتر کارکردگی اور اپنی مستعدی کی وجہ سے جرائم میں نمایاں کمی لائی ہے اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے گی اور ناقص کارکردگی پر محکمانہ سزا دے کر تبدیل کر دیا جائے گا۔

اس طرح جرائم میں مزید کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی خدمات جاری رکھے گی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی جی سیف سٹی، اے آئی جی سپیشل برانچ اور تمام ایس ایس پیز، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ماڈل سب ڈویژن پولیس افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں