پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی

رواں ہفتے میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد ریکارڈ کی گئی، ماہانہ 30 ہزارکمانے والوں کیئے مہنگائی 22.52 فیصد رہی، ایک ہفتے میں27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پاکستان شماریات بیوروکی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جنوری 2020 19:36

پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2020ء) پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے تحت رواں ہفتے میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد ریکارڈ کی گئی، ماہانہ 30 ہزار کمانے والوں کے لیے مہنگائی 22.52 فیصد رہی۔ پاکستان شماریات بیورو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ماہانہ 30 ہزار کمانے والوں کے لیے مہنگائی 22.52 فیصد رہی۔

گزشتہ ایک ہفتے میں27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 25 روپے مہنگا ہوکر968 تک پہنچ گیا۔ زندہ مرغی 15 روپے مہنگی، قیمت 175 فی کلو ہوگئی۔ دال مونگ3، مسور ڈھائی، دال چنا اور دال ماش کے نرخ دو دو روپے بڑھ گئے۔ گزشتہ ہفتے لہسن 6 روپے، گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹماٹر، پیاز، انڈے، ٹماٹر اور ایل پی جی گیس سمیت 7 اشیاء سستی ہوئیں۔

اسی طرح اعدادوشمار کے مطابق کرم کش ادویات کی درآمدات 2.2 ارب روپے تک پہنچ گئیں جبکہ اکتوبر2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 1.9 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2019ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران کرم کش ادویات کی ملکی درآمدات میں 13.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نومبر 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 250.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2018ء کے دوران 212.2 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح نومبر 2018ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی قومی برآمدات میں 38.4 ملین ڈالر یعنی 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شماریات بیورو کا کہنا ہے کہ نومبر 2019ء میں لوہے اور سٹیل کے اسکریپ کی ملکی درآمدات کا حجم 130.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 117.40 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2018ء کے مقابلہ میں نومبر2019ء کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی قومی درآمدات میں 12.8 ملین ڈالر یعنی 10.92 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں