اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پیر 20 جنوری 2020 11:49

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) اسلام آباد ایئرپورٹ پرایئرپورٹ سکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک کلو 800 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی وثزن کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک کلو 800 گرام آئس ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ’’اے این ایف‘‘ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں