طیارے کے نیچے آکر جنگی جانور ہلاک ہو گیا

جنگی سور زمین کھود کر رن وے پر نکل آیا‘ طیارے کی لینڈنگ کے دوران پہیے کے نیچے آگیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 20 جنوری 2020 11:42

طیارے کے نیچے آکر جنگی جانور ہلاک ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2020ء) طیارے کے نیچے آکر جنگی جانور ہلاک ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی طیارے کی پرواز ابو ظہبی سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ طیارہ لینڈ کرتے ہوئے جنگی جانور سور طیارے کے نیچے آگیا ۔ دوران لینڈنگ یہ منظر طیارے کے کپتان نے دیکھا اور سول ایوی ایشن اسلام آباد کی انتظامیہ کو اطلاع دی کہ جنگی جانور طیارے سے ٹکرا گیا ہے جس سے جنگی جانور کچلا گیا ہے۔

جس پر سول ایوی ایشن کی انتظامیہ فوراََ رن وے پر پہنچ گئی ۔ دریں اثناء اسلام آباد ایئر پورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے جنگی جانور کی باقیات کو فوری طور پر ہٹا کر رن وے کو کلیئر کر دیا گیا ہے، ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنگی جانور سور زمین کھود کر رن وے تک پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل کراچی کی فضاء میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے تھے ۔

دونوں پائلٹ نے حاضر دماضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ پی آئی اے کا کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا،جب کہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا جس سے حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا ۔اس دوران پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے لیے بلندی سے نیچے آ رہی تھی اور طیارہ 40ہزار فٹ بلندی پر تھا۔

تاہم دونوں پائلٹس نے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے کراچی آ رہی تھی جب کہ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز دہلی ریجن جاتے ہوئے نواب شاہ سے گزر رہی تھی۔ تینوں ائیرٹریفک کنٹرولر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تاہم اب جنگی جانور غیر ملکی تیارے کے نیچے آنے سے ہلاک ہو گیا ۔ تاہم جانور کی باقیات کو ہٹا کررن وے کلیئر کردیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں