وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے کل منگل کو3روزہ دورے پر ڈیووس کیلئے روانہ ہونگے

پیر 20 جنوری 2020 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے کل منگل کو3روزہ دورے پر ڈیووس کیلئے روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج بروز منگل کو ڈیو وس روانہ ہو نگے وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے کلیدی مقرریں میں سے ہوں گے، وزیراعظم عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع اور پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کریں گے، وزیراعظم ڈیووس میں کئی عالمی راہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 23 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے دورے کے ایجنڈے اور ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں