ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ملاقات ، بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 20 جنوری 2020 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ان کے بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر وجمیل عطاکرکے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کچھ دیر سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے ساتھ رہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں